عازمین حج کی تعداد میں ہندوستان نے پاکستان کو پیچھے کرنے کی تیاری کررہا ہے۔نقوی

,

   

یونین منسٹر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے دوروز قبل کہاکہ اس سال عازمین حج روانہ کرنے کی تعداد میں ہندوستان نے پاکستان کو پیچھے کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے

ممبئی۔ مسٹر نے ہفتہ کے روز ممبئی میں دوروزہ حج تربیتی کیمپ برائے خادم الحجاج کا افتتاح انجام دیا جس میں ملک بھرکے لوگ چھترپتی شیواجی مہارج ٹرمنس کے قریب میں واقع حج ہاوز میں اکٹھا دیکھے

۔خادم الحجاج کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہاکہ ’’ ہمارے ملک سے بڑی تعداد میں مسلمان حج کے لئے جاتے ہیں۔ دو اسلامی ممالک ہیں انڈونیشیاء سے تقریبا دولاکھ کے قریب اور پاکستان سے 1,84,000مسلمان عزم حج کے ساتھ روانہ ہوتے ہیں۔

آج کی تاریخ میں ہندوستان پہلے سے ہی 1,75,000عازمین کو روانہ کرتا ہے‘ اور اس سال ہمارا مقصد پاکستان سے زیادہ عازمین کو روانہ کرنے کا ہے‘‘۔

نقوی کے مطا بق حج کمیٹی آف انڈیا کو اب تک موصول ہوئی درخواست میں پچاس فیصد خواتین ہیں۔ محرم کے بغیر روانگی حج کو جانے والی خواتین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

نقوی کے مطابق درخواست داخل کرنے کے عمل اورجی ایس ٹی میں کمی کے بہتر نتائج ثابت ہوئے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ’’ ہم نے ان لائن درخواست کا عمل شروع کیا۔ جس کے نتیجے میں ایک اندازہ کے مطابق چالیس فیصد درخواست ان لائن ہمیں موصول ہوئی ہیں۔

حج پر جی ایس ٹی میں18فیصد سے پانچ فیصد تک کی کمی لائی گئی ۔ ہم عازمین حج کی پروازوں کے لئے ملک بھر میں اٹھارہ مقامات کا تعین کیاہے‘‘۔

منسٹر نے حج کے متعلق تمام قسم کی جانکاریاں ان لائن فراہم کرتے ہوئے خانگی ٹور اپریٹرس پر شکنجہ کسنے کابھی دعوی پیش کیا ہے۔