عازمین حج کی خدمت کیلئے حکومت کی مشنری متحرک

   

جنگی خطوط پر انتظامات ، جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ
جناب محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 4 جون (پریس نوٹ) عازمین حج کی خدمت کیلئے انتظا مات جنگی خطوط پر انجام دئیے جارہے ہیں ۔ ریاست تلنگا نہ میں حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ کا نام پورے ملک میں سر فہرست ہے ۔ چونکہ یہاں سے جو بھی عازمین حج کیلئے جاتے ہیں ان کو ہر قسم کی سہولتیں دی جاتی ہیں ۔ ان مجموعی خیالات کا اظہار جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ ، جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج ہائوز میں ہفتہ 4جون کو عازمین حج کے ویکسن کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جناب محمد سلیم صدر نشین کمیٹی نے کہا کہ حج 2022 کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف محکموں سے ٹنڈرس کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ عازمین حج کا کیمپ 18جون سے شروع کیا جائیگا ۔ چونکہ عازمین حج کی روانگی 20جون سے شروع ہوگی ۔ اور 30جون تک اختتام کو پہونچے گی۔ جناب فاروق حسین ایم ایل سی و رکن حج کمیٹی نے کہا کہ عازمین حج کی خدمت میرے لئے اعزاز ہے ۔ جناب جعفر حسین معراج ایم ایل اے نامپلی نے جناب صدر نشین کمیٹی کے تمام اراکین کو اعتماد میں لیکر کام انجام دے رہے ہیں ۔ جناب بی ۔شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے حج 2022کا تفصیلی ایجنڈہ پیش کیا اور تلنگا نہ اسٹیٹ حج کے ملازمین کو دی گئی ذمہ داریوں کو خو ش اسلوبی سے انجام دینے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر اراکین حج کمیٹی جناب سید نظام الدین ، جناب سید عرفان الحق، جناب میر نادر علی رضوی، جناب سید غلام احمد حسین شریک تھے ۔ جناب محمد محمود علی نے ایک عازم کو پولیو کے دو خوراک پلا کر اس ویکسن کیمپ کا افتتاح کیا ۔ حافظ صابر پاشاہ قادری کی قرأت کلام پاک سے عازمین حج کے ویکسن کیمپ کا ا ٓغاز ہوا ۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا ، پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج کا خیر مقدم کیا۔ جناب محمد نور الدین نے کاروائی چلائی ۔ن