عازمین حج کی خدمت کیلئے11 سرکاری ملازمین جائیں گے

   

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے جاری صحافتی بیان کے مطابق مقدس سفر حج 2024 کو بہتر سے بہتر سہولیات کے ساتھ انجام دینے اور سفر حج کے دوران حاجیوں کی مدد کے لیے خادم الحجاج کے انتخاب کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس منعقدکیا گیا۔ اس اجلاس میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران، اسمبلی کوٹہ سے منتخب عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی عبدالرحمن اور حاجی یونس، کونسلر نازیہ دانش و اسلامک اسکالر محمد سعاد بھی موجود تھے۔آج کی میٹنگ کے ایجنڈے میں خاص طور سے عازمین حج 2024 کے لیے دہلی اسٹیٹ سے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ و مدینہ جانے والے دہلی کے عازمین کی مدد کے لیے مددگار یعنی خادم الحجاج کا انتخاب کرنا تھا۔ آج کی اس میٹنگ میں گیارہ سرکاری ملازمین کا انتخاب عمل میں آیا جو کہ حاجیوں کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے۔یاد رہے کہ وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق ہر سال اسی طرح کے سرکاری عملہ کو ایک طے شدہ اصول کے مطابق منتخب کیا جاتا ہے۔

اس سال گیارہ لوگوں کے علاوہ دو سرکاری ملازمین کو ویٹنگ لسٹ میں بھی رکھا گیا ہے، جن کا انتخاب ا?گے ا?نے والی سیٹوں کے بعد کیا جائے گا۔