عالمی شہرت یافتہ پستہ ہائوز حلیم

   

دیگر حلیموں پر سبقت کے ساتھ اس سال بھی نمبر 1مقام پر برقرار
20سے زائدپستہ ہائوز ریسٹورنٹس پرمٹن و چکن بریانی ‘ کبابس و دیگر ڈشس عوام میں مقبول
پستہ ہائوز شاہ علی بنڈہ کی پستہ ہائوز حلیم رمضان 2023 ء سے ریاست آندھر پردیش و تلنگانہ کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں اور ملک و بیرون ملک میں دستیابی کے ساتھ پستہ ہائوز حلیم اس سال بھی ساری دنیا میںنمبر 1مقام برقرار رہتے ہوئے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی حلیم رہی ۔ ساتھ ہی ساتھ شہر حیدرآباد و سکندرآباداور آر آر ڈسٹرکٹ میں بھی 20 سے زائد پستہ ہائوز ریسٹورنٹس پر شام 4بجے سے رات دیر تک دستیا ب ر ہی۔ مینیجنگ ڈائرکٹر پستہ ہائوز گروپ ایم اے مجید نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا جوڑواں ریاست تلنگانہ و آندھر پردیش و ملک گیر سطح پر ہی نہیں بلکہ ایشائی ‘ امریکی ‘ یورپی اور خلیجی ممالک میں ذائقہ لذت اور مقدار میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائے رکھنے والی ’ پستہ ہائوز حلیم‘ کو عالمی معیار کی تیاری و سب سے زیادہ فروخت کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پستہ ہائوز حلیم گذشتہ 25 برسوں سے حلیم کے معاملہ میں نمبر 1مقام پر برقرار رہتے ہوئے اب 26ویں سال میں داخل ہو چکی ہے۔پستہ ہائوز حلیم کو بیسٹ اور نمبر 1حلیم کے اب تک 900سے زائدمقامی وبین الاقوامی ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔ یہ سب محض اللہ رب ِ عزت اور رسولؐ پاک سے محبت کا نتیجہ ہے۔ایم اے مجیدنے کہاپستہ ہائوز حلیم میں ہمیں لذت ذائقہ اور اعلیٰ و عالمی معیار کیساتھ عوام کی قیمتی صحت کا بھی بڑا خیال رکھنا ہوتا ہے ۔ لذت شناس اوراپنی صحت کا خیال رکھنے والے حضرات پستہ ہائوز حلیم کی ان خوبیوں سے واقف ہیں۔انہوں بتایا کہ گھر بیٹھے پستہ ہائوز حلیم آرڈر کرنے کے لئے Swiggy اور Zomoto سے معاہدہ کیا گیا ہے جو آرڈر کرنے پر اندرون 20تا 30 منٹ حلیم گھر تک پہنچائنگے۔ ایم اے مجید نے ملک بھر کے مشہور اردو ‘ تلگو و انگریزی روزناموں اور نیوز چیانلس کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے آج پستہ ہائوز حلیم کی ساری دنیا میں دھوم ہے۔ جناب الحاج محمد عبدالمجید نے بتایا کہ اب پستہ ہائوز رسٹورنٹس پر ماہِ رمضان میں حلیم‘ بکری عید میں ڈبل کا میٹھا‘ ماہ محرم میں دم کے رو ٹ اور میلادالنبیؐ میں کھوا پوری کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ پستہ ہائوز ریسٹورنس پر پستہ ہائوز اسپیشل مٹن و چکن بریانی ‘ مندی کے علاوہ انڈین‘ چائنیز‘ تندوی کبابس‘ بیکری کے جملہ اشیاء اور پستہ ہائوز زعفرانی چائے عوام الناس میں مقبول عام ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ سب اللہ پاک کا کرم اور اس کے حبیب پاکؐ کا صدقہ اور ہمارے اپنے کرم فرمائوں بہی خواہوں سرپرستوں کی دعائوں اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ جناب الحاج محمد عبدالمجید نے آپ سب سے رمضان المبارک کی خصوصی دعائوں میں انہیں اور پستہ ہائوز کو بھی شامل رکھنے کی گذارش کی ہے تاکہ آپ سب کی مزید بہتر خدمت انجام دے سکیں۔