عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا

   

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کااضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1859 ڈالر ہوگئی، جبکہ جمعے کے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کی مزید کمی ہوگئی۔