عالمی معیشت کو چار کھرب ڈالر نقصان کا اندیشہ : اے ڈی بی

   

سنگاپور 3 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین ڈیولپمنٹ بینک
(ADB)
نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے عالمی معیشت کو ہونے والے نقصانات کا حجم چار کھرب ڈالرز سے بھی زائد ہو سکتا ہے۔ اس ضمن میں جمعے کو جاری کردہ بیان میں منیلا میں قائم اس بینک نے یہ بھی کہا کہ اس پیش قیاسی میں مختلف شعبہ جات کے طویل المدتی نقصانات شامل نہیں اور اسی لیے یہ حجم اور بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق رواں سال ایشیا کی اقتصادی نمو کی شرح 2.2 رہ سکتی ہے۔ اس بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن اور بندشوں کی مدت کم کر دی جائے، تو شاید نقصان میں کمی ہو سکے۔