عالمی منڈی میں تیل 126 ڈالر فی بیرل

   

لندن : یکم مئی ( یو این آئی ) عالمی منڈی میں تیل 126 ڈالر فی بیرل تک جانے سے عالمی معیشت کی کمزوری بے نقاب ہوگئی اور مہنگائی کا دباؤ دوبارہ بڑھ گیا ۔ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے امریکہ میں مہنگائی ایک سے دو فیصد پوائنٹس تک بڑھ سکتی ہے جس کے نتیجہ میں مجموعی مہنگائی دوبارہ تقریباً پانچ فیصد کی سطح کے قریب پہنچنے کا امکان ہے ۔ جرمنی میں لاجسٹکس اور مال برداری کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں جس کے باعث صارفین کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مجموعی طور پر جرمنی میں مہنگائی ایک س دو فیصد پوائنٹس تک بڑھ سکتی ہے جبکہ صنعتی پیداوار کے منافع کے مارجنز پر دباؤ پڑرہا ہے جبکہ ہندوستان میں مہنگائی پر اثرات کا اندازہ 1 عشاریہ پانچ سے دیڑھ فیصد پوائنٹس کے درمیان لگایا جارہا ہے ۔ عالمی منڈیاں اس وقت گراوٹ کا شکار ہوگئیں جب برینٹ کروڈ انٹراڈے میں 126 ڈالر سے اوپر چار سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ۔