عالمی یوم صحت پرمنوج سنہا کی عوام کی مبارکباد

   

سری نگر : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز لوگوں کو عالمی یوم صحت کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے صحت کو یقینی بنانے کے لئے ہم صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کا ہمیشہ مقروض رہیں گے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ کیا۔انہوں نے کہا: ‘عالمی یوم صحت کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی لگن اور بے لوث خدمات کے لئے ان کا مشکور ہوں’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘لوگوں کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ہم ہمیشہ ان کے ہمیشہ مقروض رہیں گے ‘۔