عالمی یوم مادر پر مصری کمپنی کا انوکھا اقدام

   

قاہرہ : مصر میں ایک معروف ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹں کمپنی نے عالمی یوم مادر کے موقع پر ایک خاص اور انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے اپنے ملازمین کی تنخواہیں ان کی والداؤں کو ارسال کر دیں۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے مارچ کے مہینے کی تنخواہ 25 تاریخ کے بجائے 18 تاریخ کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی اس ماہ کی تنخواہیں ملازمین کی ماؤں کے حوالے کرنے کے لیے اپنا نمائندہ بھیج رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے”۔کمپنی کے ڈائریکٹر محمد الامیر نے مقامی میڈیا کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ یہ اچھوتا خیال کمپنی کی ایک ورکنگ ٹیم کی جانب سے دی گئی تجویز کے بعد سامنے آیا۔