عالیہ بھٹ کے بالی ووڈ میں 10 سال مکمل

   

ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے بالی ووڈ میں 10 سال مکمل ہوگئے، ان 10 سالوں میں اداکارہ نے انڈسٹری کی بہت سی سوپر ہٹ فلموں میں کام کیا اور اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔عالیہ بھٹ نے اکتوبر 2012 کو کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور کیرئیر کی پہلی ہی فلم بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں عالیہ کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے بھی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔عالیہ نے اپنے 10 سال کے بالی ووڈ کیریئر میں انڈسٹری کو کئی سوپرہٹ فلمیں دیں جن میں فلم ہائی وے، راضی، ڈیر زندگی، گنگو بائی کاٹھیاواڑی، کپور اینڈ سنز، ڈارلنگز، براہماسترا، ٹو اسٹیٹ، ہمپٹی شرما کی دلہنیا شامل ہیں۔