عامر خان اپنی نئی فلم کے فٹنس کیلئے نیویارک روانہ

   

عامر خان فلم دنگل کے لئے ہریانہ کے پہلوان بنے اور کافی وزن بڑھایا مہاویر سنگھ پھوگٹ کے کردار کو نبھانے کے لئے انہوں نے پہلے 27 کیلو وزن بڑھایا اور 95 کیلو کے ہوگئے۔ اس کے محض 6 ماہ میں عامر نے 25 کیلو وزن کم کرلیا تھا۔ عامر نے دھوم 3 اور پی کے لئے بھی اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا لیکن دنگل اور گجنی کے لئے انکا ٹرانسفارمیشن کا طرز ایک سوپر ماڈل یا سوپر اتھیلیٹ جیسا تھا اب عامر خان ایک بار پھر اپنے آپ کو خطر ناک طرز پر ٹرنسفارم کرنے نکلے ہیں۔ وہ نیویارک میں مشہور فٹنس گروجیف کیولیر سے ملے اور ان کے ساتھ اکسر سائز بھی کی فٹنس ٹرینر جیف نے عامر خان کا ایک ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کیا ہے۔ جیف نے اس سے پہلے عامر کے دنگل ٹرانسفارمیشن پر بھی ویڈیو بنائی تھی۔ جب لوگوں نے عامر کے اس ٹرانسفارمیشن کو نیچرل نہیں بتایا تھا عامر کس فلم کے لئے اپنی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں۔ اس پر ابھی کوئی خلاصہ نہیں ہوا ہے لیکن مانا جارہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اس فلم کے ساتھ فٹنس کی نئی تاریخ بنائیں گے۔
عرفان خان کو مزید آرام کی ضرورت
خبر تھی کہ عرفان خان جو ہائی گریڈ نیروانڈو کرین کینسر کا شکار ہے۔ اپنے علاج کے بعد لندن سے ہندوستان لوٹ آئے ہیں اور وہ بہت جلد سال 2017 میں ریلیز ہوئی اپنی فلم ہندی میڈیم کے سیکویل ہندی میڈیم 2 کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے لیکن عرفان کے قریبی ذرائع کے مطابق 52 سالہ اس اداکار کو مزید آرام کی ضرورت ہے اور وہ ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ وہ آہستہ سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ عرفان خان پچھلے ایک سال سے لندن میں ہی زیر علاج ہیں۔ پروڈیوسر ساکٹ چودھری کے مطابق انہیں ایک اور سال علاج اور آرام کی ضرورت ہے۔