عامر خان کی بیٹی کے بیان”طبی طور پرسے میں مایوس ہوں“ پر کنگانا رانا ؤت کاردعمل

,

   

ممبئی۔عامر خان کی بیٹی اراء خان کے انسٹاگرام پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو پر کنگانا راناؤت نے اپنا ردعمل ظاہر کیاہے۔

عامر خان کی بیٹی نے اپنے زندگی کے حالات بیان کئے
ایک ویڈیو میں ارا ء خان نے کہاکہ ”میں مایوس ہوں۔ مجھے اب چار سال کا عرصہ گذر گیاہے۔ میں ایک ڈاکٹر سے رجوع ہوئی تھی۔

اب میری حالت بہتر ہے۔ایک سال کا عرصہ گذر گیاہے۔ میں اپنی دماغی صحت کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کرنا کیاہے۔

لہذا میں نے فیصلہ کیاہے اپنے متعلق بات کروں‘ میرا سفر اور دیکھیں کیاکریں۔مجھے امید ہے کہ اپنے آپ کو بہتر جانیں گے اور ذہنی بیماری کو بہتر انداز میں سمجھیں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”و ہاں سے شروع کرتے ہیں جہا ں سے شروعات ہوئی ہے۔ کس وجہہ سے میں مایوس ہوں؟کس کی وجہہ سے میں مایوس ہوں؟میرے پاس سب ہے‘ درست؟“

یوم عالمی ذہنی صحت کے موقع پر عامر خان کی بیٹی نے نہ صرف مذکورہ ویڈیو شیئر کیابلکہ یہ بھی لکھا کہ”بہت ساری چیزیں ہورہی ہیں‘ بہت سارے لوگ کہہ رہے ہیں۔

حالات حقیقت میں الجھانے والے اور تناؤ کے ہیں اور آسان بھی ہیں مگر ٹھیک ہیں ٹھیک نہیں ہیں۔ عمر تمام“۔

عالمی یوم ذہنی صحت مبارک“

کنگاناراناوت کا ردعمل
اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ کنگانا راناؤت نے ٹوئٹ کیاکہ”16سال کی عمر میں میرے کوجنسی بدسلوکی کاسامنا کرنا پڑا‘ میں نے اکیلے اپنی بہن کی خیال رکھا جو تیزاب کے حملے میں زخمی ہوگئی

اور میڈیاکی من گھڑت کہانیوں کا سامناکیا‘تناؤ کی کئی وجوہات ہوسکتے ہیں مگر عام طو رپر ٹوٹی ہوئی فیملیوں کے بچے‘ روایتی فیملی کا نظام کافی اہم ہوتا ہے“۔

قبل ازیں اراء خان نے اپنے زندگی میں نئی چیزوں کوشامل کیاتھا۔

حال ہی میں انہوں نے ٹاٹو بنانے سیکھا تھا۔ عامر خان اور رینا دت کی بیٹی اراء خان ہیں