عامر خان کے اسٹاف ممبرس کی کویڈ 19کی جانچ مثبت پائی گئی

,

   

ممبئی۔ سوپر اسٹار عامر خان نے منگل کے روز کہا کہ ان کے اسٹاف کے کچھ عملے کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے
اداکارکو جانچ میں کویڈ19منفی پایاگیا

https://www.instagram.com/p/CCDIpWXhxGG/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

مذکورہ 55سالہ اداکار نے کہاکہ انہیں اور فیملی کے دیگر ممبرس کو کویڈ19کی جانچ میں منفی پایاگیا ہے مگر وہ ان کی والدہ کی جانچ رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ عام نے ایک بیان میں کہاکہ”آپ کو یہ جانکاری دے رہاہوں کہ میرے اسٹاف کے کچھ ممبرس کو جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔

انہیں فوری قرنطین کردیاگیاہے‘ اور بی ایم سی عہدیداروں انہیں موثر انداز میں طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ میں بی ایم سی کا شکر گذار ہوں جو ان کا بہتر خیال رکھ رہا ہے‘ اور ساری سوسائٹی کی نگہداشت اورجراثیم سے پاک بنانے کاکام کررہے ہیں“۔

ماباقی تمام لوگوں کو جانچ میں منفی پایا گیا ہے۔ اب اس وقت میں میرے والد کو جانچ کے لئے لے جارہاہوں۔ اس عمل میں وہ آخری فرد ہیں۔انہیں بھی منفی نکلے اس کے لئے مہربانی فرماکر دعاء کریں“۔

عامر خان نے ڈاکٹرس اور نرسیس کا شکریہ ادا کیا
مذکورہ دنگل کے ادکار نے جانچ کے دوران فیملی ممبرس اور ان کے عملے کی دیکھ بھال کرنے والے کوکیلا بین اسپتال کے ڈاکٹرس اور نرسوں کا بھی شکریہ ادا کیاہے۔

کام کے شعبہ میں ہم عامر کو لال سنگھ چڈھا میں دیکھیں گے ج ٹام ہانکس کی1994میں بنی ”فارسٹ گیم“ کو ہندی میں فلمایاگیاہے۔ اس فلم میں ہدایت کاری ایڈویٹ چندن کی ہے اور کرنا کپور خان نے اس میں اہم ادکارہ کا کردار ادا کیاہے