عامر شکیل کے فرزند کو گرفتار نہ کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

پولیس کے روبرو 17 جنوری کو پیش ہوں گے
حیدرآباد۔/9 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند ساحل کو راحت دی ہے۔ عدالت نے ساحل کو گرفتار نہ کرنے پولیس کو ہدایت دی۔ پنجہ گیٹ کار حادثہ کے مقدمہ میں ساحل کی جانب سے داخل کی گئی کواش پٹیشن پر آج ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے عبوری احکامات جاری کئے۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ساحل پر 15 مقدمات دکھائے جارہے ہیں۔ عدالت نے سوال کیا کہ جب جرم نہیں کیا ہے تو پھر دبئی جانے کی ضرورت کیوں پڑی۔ جس پر وکیل نے کہا کہ جھوٹے مقدمہ کے ذریعہ گرفتاری کے خوف سے دبئی روانہ ہوئے ہیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ ساحل کو گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے ملزم ساحل کو ہدایت دی کہ 17 جنوری کو تحقیقات کیلئے پولیس کے روبرو پیش ہوں۔ عدالت نے کیس سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت 24 جنوری کو مقرر کی ہے۔1