عامر علی خاں کی ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی سے ملاقات

,

   

ملی و سماجی امور پر تبادلہ خیال ، اقلیتوں کے مسائل پر خصوصی نمائندگی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں نے آج حیدرآباد کے منسٹر کوارٹر میں ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی کے دفتر پہنچ کر ان سے خیر سگالی ملاقات کی ۔ رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نیوز ایڈیٹر عامر علی خاں نے ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی سے گفتگو کرتے ہوئے ملی اور ریاستی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اقلیتوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مختلف مطالبات اور سہولتوں کے تعلق سے واقف کروایا اور مسلمانوں کے مسائل پر خصوصی نمائندگی کی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی نے نیوز ایڈیٹر عامر علی خاں کو تیقن دیا کہ وہ اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے حکومت سے خصوصی نمائندگی کریں گے ۔۔