یہ مکتوب ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب کئی اہم شخصیات‘ تنڈولکر‘ افسانوی گلوکارہ لتا منگیشکر‘ نے مرکز کی حمایت میں ٹوئٹ کیاہے
ممبئی۔کسانوں کے مسلئے پر سچن تنڈولکر کے ٹوئٹ پر جاری بحث کے پیش نظر مذکورہ عام آدمی پارٹی(اے اے پی) مایہ ناز کرکٹر پر زوردیاہے کہ وہ احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کریں۔
مایہ ناز بلے باز کو لکھے گئے کھلے ایک مکتوب میں اے اے پی قومی عاملہ کے رکن اور ممبئی پربھاری پریتی شرما مینن نے لکھا کہ”آپ ہندوستا ن کا فخر ہیں۔
اس قوم کے 1.3ملین لوگ آپ کے لئے دعائیں کرتے ہیں‘ آپ کے لئے روتے ہیں‘ اور آپ کی کامیابی کے لئے خوش ہوتے ہیں۔اس ملک میں جہاں کرکٹ ایک مذہب ہے‘ آپ ان کے لئے بھگوان ہیں۔
مجھے یقین ہے بطور بھارت رتن اور ایک رکن پارلیمنٹ کے لئے آپ کا دل کثیر الجہتی ملک کی عوام کے لئے جو آپ کی پوجا کرتے ہیں بیٹنگ کرے گا“۔
مینن نے سوابھی مانی شٹکاری سنگھٹن کارکن رانجیت باگل کی درخواست کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے سچن سے کہا ہے کہ زراعی قوانین کے خلاف کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کریں۔
یہ مکتوب ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب کئی اہم شخصیات‘ تنڈولکر‘ افسانوی گلوکارہ لتا منگیشکر‘ نے مرکز کی حمایت میں ٹوئٹ کیاہے۔
انہوں نے امریکی پاپ سنگر ریہانہ اور گریٹا تھون برگ کے کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ٹوئٹ کے یہ ردعمل کے طور پر یہ ٹوئٹ کیاہے۔