عام آدمی پارٹی کا مراٹھواڑہ ڈویژنل کمیٹی کااعلان

   

ممبئی: عام آدمی پارٹی (آپ) کی مہاراشٹر یونٹ نے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے کے لئے آج ڈویژن کمیٹی کا اعلان کیا۔پارٹی کے ریاستی سکریٹری دھننجے شندے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایڈوکیٹ اجیت کھوٹ کو ڈویژنل کنوینرمقرر کیا گیا ہے ، جب کہ مسٹر سبھاش ڈیتے اور ڈاکٹر شیواجی کانہہیرے پارٹی کے شریک کنوینر ہیں۔سگریو منڈے اور نریندر گرنتھی کو‘ سنگٹھن منتری ’ جبکہ ویج ناتھ راٹھوڑ کو سکریٹری اور سداشیو پاٹل کو خزانچی بنایا گیا ہے ۔مسٹر شندے نے کہا کہ سبھی ضلع کنوینر اس کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔