اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خان‘ عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی کو جمعہ کے روز اینٹی کرپشن برانچ نے دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے الزامات کے ضمن میں گرفتار کیاہے۔
نئی دہلی۔وقف بورڈ چیرمن امانت اللہ خان کی گرفتاری پر ردعمل پیش کرتے ہوئے دہلی ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے ہفتہ کے روز اے اے پی قائدین کو ”توڑ نے“ اپنا ”اپریشن لوٹس“ جاری رکھنے کا بی جے پی پر الزام عائد کیاہے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خان‘ عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی کو جمعہ کے روز اینٹی کرپشن برانچ نے دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے الزامات کے ضمن میں گرفتار کیاہے۔
سیسوڈیا نے ایک ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ”پہلے انہوں نے ستیندر جین کو گرفتار کیامگر عدالت میں ان کے خلاف شواہد نہیں پیش کئے۔ میرے گھر پر دھاوا کیا‘ کچھ نہیں ملا۔ پھر انہوں نے کیلاش گہلوٹ کے خلاف ایک فرضی جانچ کی شروعات کی اوراب امانت اللہ خان کو گرفتار کرلیاہے۔
اپریشن لوٹس اے اے پی کی ہر لیڈر کو توڑنے کے لئے جاری رکھے ہوئے ہیں“۔
اس سے قبل مذکورہ عام آدمی پارٹی لیڈر نے بی جے پی اے اے پی اراکین اسمبلی کو 20کروڑ روپئے کی فی کس پیشکش کے ذریعہ اروندکجریوال کی دہلی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہی ہے۔
مذکورہ دہلی چیف منسٹرنے پچھلے ماہ تحریک اعتماد بھی پیش کیاتھا تاکہاس بات کو ثابت کریں کہ اے اے پی اراکین اسمبلی ان کے ساتھ ہیں اور دہلی میں ”اپریشن لوٹس“ ناکام ہوگیاہے۔