عآپ رکن اسمبلی آتشی کورونا پازیٹیو

   

نئی دہلی 17جون(سیاست ڈاٹ کام) کالکا جی سے عام آدمی پارٹی (عآپ)کی رکن اسمبلی آتشی مارلینا کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔مارلینا نے 16جون کو کورونا ٹسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج صبح 17جون کو مثبت آئی ہے۔ فی الحال ان میں ہلکی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں کوارنٹائن کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے ٹویٹ کے ذریعہ مارلینا کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہوئے کہا،‘‘کورونا کے خلاف جنگ میں آتشی جی کا اہم تعاون رہا ہے ۔وہ جلد از جلد صحت یاب ہوکر لوگوں کی خدمت میں مصروف ہوجائیں گی۔