عاپ کی ترنگا سنکلپ یاترا

   

اجودھیا:12ستمبر ۔ عام آدمی پارٹی(عاپ)14ستمبر کو ترنگا سنکلپ یاترا نکالے گی اور س میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا و رکن پارلیمان سنجے سنگھ شامل ہونگے ۔عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر سبھا جیت سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ 14ستمبر کو ان کی پارٹی سنکلپ یاترا نکالے گی۔ اس میں شرکت کرنے کے لئے دہلی کے نائب وزیر اعلی منش سسودیا اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ پیر کی صبح اجودھیا پہنچیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کارکنوں سے ملاقات کے بعد تقریبا 11بجے دونوں لیڈر رام جنم بھومی پر رام للا کا درشن اور ہنومان گڑھی مندی میں ماتھا ٹکیں گے ۔پارٹی کے ریاستی صدر نے بتایا کہ ترنگا سنکلپ یاتر اگلاب بباڑی میدان سے نکل کر چوک سے ہوتے رکاب گنج ، گاندھی پارک تک جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس کی تیاری مکمل طور سے کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یاترا میں کووڈ-19کی گائیڈ لائن کا خصوصی دھیان رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی نے انتظامیہ کو ترنگا سنکلپ یاترا نکالنے کی اجازت دینے کے لئے تحریری اجازت دے دی ہے ۔لیکن ابھی تک انتظامیہ سے ترنگا سنکلپ یاترا کی اجازت نہیں ملی ہے ۔