عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول میں تقررات کا اعلامیہ

   

حیدرآباد۔27۔مئی ۔ (سیاست نیوز) ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کرنول آندھراپردیش کے مختلف شعبہ جات میں تقررات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یکم جون2025 کو واک ان انٹرویومیں شرکت کرتے ہوئے تدریسی عملہ کی جائیدادوں پر تقررات حاصل کئے جاسکتے ہیں جن میں اسسٹنٹ پروفیسر‘ اسوسیٹ پروفیسر اور پروفیسر کے عہدے شامل ہیں۔ جن مضامین کیلئے تدریسی عملہ درکار ہے ان میں تشریح البدن‘علم الادویہ‘ علم الصیدلہ‘ماہیۃ الامراض ‘ تحفظ و سماج و طب‘ معالجات‘ جراحیت‘ عین ‘ اذن‘ انف حلق و اسنان‘امراض جلد و تزنیت‘ علاج بالتدبیر کے ماہرین درکار ہے۔ان عہدوں کیلئے متعلقہ مضامین میں ایم ڈی اور 5یا10سال کا تدریسی تجربہ درکار ہے۔اعلامیہ کے مطابق ہر مضمون کیلئے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی جائیداد پر تقررکیا جائے گا جبکہ تحفظ و سماجی طب‘ معالجات ‘ جراحیت کے لعاہو امراض جلد و تزنیت کے شعبہ جات میں اسوسیٹ پروفیسر یا پروفیسر کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے 1 جون کو کرنول میں واک ان انٹرویو منعقد کئے جائیں گے۔3
اور ان انٹرویو میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ٹی اے ، ڈی اے بھی ادا کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ انٹرویوکے دوران اپنے اسنادات کی نقولات کے ساتھ شرکت کریں ۔3