عثمانیہ پی جی ڈاکٹرس بھی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔عثمانیہ میڈیکل کالج کے پی جی ڈاکٹرس میں کورونا پھیلنے کا سلسلہ ختم نہیں ہورہا اور عثمانیہ ہاسپٹل میں آج بڑی تعداد میں پی جی ڈاکٹرس کو کورونا کی توثیق ہوئی ہے۔ اب عثمانیہ ہاسپٹل میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے۔ ذرائع کے مطابق جو ڈاکٹرس کورونا متاثر ہیں ان میں 15پی جی سرجریز‘ پیٹلہ برج زچگی خانہ میں خدمات انجام دینے والے 11 پی جی ڈاکٹرس‘ایک سینیئر ریسیڈنٹ ڈاکٹر کے علاوہ 7 انستھیسیاپی جی شامل ہیں۔جونئیر ڈاکٹرس کا حکومت پر الزام کہ پی پی ای کٹس فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں اور نہ معیاری سہولتیں دی جا رہی ہے جبکہ پی جی ڈاکٹرس ہنگامی صورتحال میں دواخانو ں میں بلا خوف و خطر کام کر رہے ہیں۔ حکومت یہ دعوی کر رہی ہے کہ وہ پی جی ڈاکٹرس کو مکمل سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اس کے باوجود ڈاکٹرس کو کورونا نے پی جی ڈاکٹرس میں خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے ۔ کہا جار ہا ہے کہ اگر حکومت صورتحال پر قابو پانے اقدامات نہ کرے تو پی جی ڈاکٹرس خدمات سے دستبرداری کیلئے مجبور ہوجائیں گے کیونکہ وہ کورونا شکار ہونے کے بعد وہ کورونا کیرئیر نہ بن جائیں ۔ پی جی ڈاکٹرس بالخصوص ڈے اسکالرس کیلئے رہائش کے انتظام کی متعدد مرتبہ خواہش کی گئی لیکن مطالبہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ عثمانیہ دواخانہ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو تنظیموں نے تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ معائنوں کو تیز کرنے اقدامات ناگزیر ہیں۔