عثمانیہ ہاسپٹل کی تقریب سنگ بنیاد میں راجہ سنگھ کی عدم شرکت

   

حیدرآباد ۔31۔جنوری (سیاست نیوز) عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم میں تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے مقامی افراد نے اپنے کاروبار بند رکھتے ہوئے احتجاج درج کرایا۔ تقریب سنگ بنیاد کے موقع پر پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے اور مقامی تاجرین نے اپنے کاروبار بند رکھے۔ گوشہ محل پری رکھشنا سمیتی کی جانب سے ہاسپٹل کی تعمیر کی مخالفت کی جارہی ہے۔ مقامی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے تقریب میں شرکت نہیں کی اور وہ پولیس اسٹیڈیم میں ہاسپٹل کی تعمیر کی مخالفت کر رہے ہیں۔ تقریب میںکسی جلسہ کا اہتمام نہیں کیا گیا اور سنگ بنیاد کی رسم انجام بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ریاستی وزراء روانہ ہوگئے۔ عثمانیہ ہاسپٹل کے ڈاکٹرس ، جونیئر ڈاکٹرس اور نرسنگ اسٹاف نے چیف منسٹر سے ملاقات کرکے نئے ہاسپٹل کی تعمیر پر مبارکباد پیش کی۔1