عثمانیہ یونیورسٹی میں 24 جولائی کو جاب فیئر منعقد ہوگا

   

اپولو فارمیسی میں 100 جائیدادوں پر تقررات ، 11 بجے دن سے واک ان انٹرویو
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تعلیمیافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے بہتراور بڑی خبر ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی ایمپلائمنٹ انفارمیشن و گائیڈنس بیورو نے 24 جولائی کو یونیورسٹی کیمپس میں خصوصی ’ جاب فیر ‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔ اس جاب فیر میں اپولو فارمیسی میں فارما سسٹ اور اسسٹنٹ فارما سسٹ کی جملہ 100 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے ذمہ داروں کے مطابق واک ان انٹرویو کا یہ عمل 24 جولائی کو صبح 11 بجے عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے احاطے میں ایمپلائمنٹ بیورو کے دفتر میں ہوگا ۔ جن امیدواروں نے ڈی فارمیسی ، بی فارمیسی ، ایم فارمیسی یا کسی بھی مضمون میں کوئی بھی گریجویٹ ڈگری مکمل کی وہ وہ ان جائیدادوں کیلئے اہل ہوں گے ۔ امیدواروں کی عمر 18 تا 30 سال ہونی چاہئے ۔ منتخب امیدواروں کو ان کی تعلیمی قابلیت اور صلاحیت کے لحاظ سے 12500 روپئے سے 25000 روپئے تک تنخواہ دی جائے گی ۔ جاب فیر میں شرکت کیلئے دلچسپی رکھنے والے تمام اہل مرد و خواتین امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اصل تعلیمی سرٹیفیکٹس ، دو سیٹ زیراکس کاپیاں اور حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ شخصی طور پر انٹرویو کیلئے حاضر ہوں ۔ جاب فیر اور جائیدادوں سے متعلق مزید تفصیلات یا وضاحت کیلئے امیدوار اپولو فارمیسی کے HR نمائندے ٹی رگھوپتی سے موبائل نمبر 8247656356 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔۔ 2/k/b