عثمانیہ یونیورسٹی میں NCAM کے 3D پرنٹنگ سنٹر کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : نیشنل سنٹر فار ایڈیٹیو مینوفکچرنگ (NCAM) کی جانب سے عثمانیہ یونیورسٹی میں ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ سنٹر پر اس کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ فیسلیٹی ( 3D پرنٹنگ سنٹر ) کا افتتاح کیا گیا ۔ پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز ، کامرس اینڈ آئی ٹی جیش رنجن نے کہا کہ اس سنٹر کا قیام تلنگانہ ، اور ہندوستان کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے کیوں کہ یہ ملک کا پہلا نیشنل سنٹر ہے جو ایڈیٹیو مینوفکچرنگ جسے 3D پرنٹنگ بھی کہا جاتا ہے کے لیے وقف ہے ۔۔