عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کااحتجاج

   

حیدرآباد11اگست(یواین آئی) عثمانیہ یونیورسٹی میں پی جی سمسٹر امتحانات کو ملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے طلبہ نے احتجاج کیا۔28اگسٹ کو کانسٹبل پریلمنری امتحان کے پیش نظرسمسٹر کو ملتوی کرنے کا ان طلبہ نے مطالبہ کیا اور نعرہ بازی کی۔ان طلبہ نے الزام لگایا کہ نصاب کی عدم تکمیل کے باوجود امتحان منعقد کیاجارہا ہے ۔انہوں نے انتباہ دیا کہ امتحان کو ملتوی نہ کرنے پر بڑے پیمانہ پر احتجاج کیاجائے گا۔طلبہ کے اس احتجاج کے نتیجہ میں کیمپس میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔طلبہ نے کہاکہ ان کی پریکٹیکل کلاسس بھی نہیں ہوئی ہیں ایسے میں وہ امتحان کیلئے تیاری نہیں کرپائے ہیں۔