عثمانیہ یونیورسٹی ہاسٹلس میں برقی اور پانی کی کوئی قلت نہیں واٹر بورڈ اور محکمہ برقی کی وضاحت

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ اور تلنگانہ الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ نے صاف طور پر کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی ہاسٹلس میں برقی یا پینے کے پانی کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی ہاسٹل کے چیف وارڈن کے ایک جھوٹے بیان کے بعد یہ وضاحت کی گئی جس میں برقی اور پینے کے پانی کی قلت کا غلط دعویٰ کیا گیا ۔ الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں دو فیڈرس سے متواتر برقی سربراہی کی جارہی ہے جب کہ واٹر بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں مقررہ حد سے زیادہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ واٹر بورڈ اگر ضرورت ہو تو عثمانیہ یونیورسٹی کے عہدیداروں کی درخواست پر اضافی پانی سربراہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔۔