سری نگر: جموں و کشمیر فیس فگزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی نے عدالت کی طرف رجوع کرنے والے خانگی اسکولوں کی طرف سے خود ہی اسکولی فیس مقرر کرنے کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ ایف ایف آر سی کے چیئرمین جسٹس مظفر حسین عطار کا کہنا ہے کہ عدالت سے رجوع ہونے والے جن اسکولوں نے خود ہی فیس مقرر کی ہے ، نے عدالت عظمیٰ اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ اسکولوں نے خود ہی فیس اسٹریکچر مقرر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اسکولوں کا یہ طرز عمل غیر قانونی ہے کیونکہ فیس اسٹریکچر عدالت عظمیٰ اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف طے کیا گیا ہے لہٰذا اس فیس اسٹریکچر کو قانون تسلیم نہیں کرے گا۔