مذکورہ رکن اسمبلی کو دوسال قید کی سزا سنائی گئی ہے
گودھرا۔ گجرات کے پنچ محل صلع میں ایک ہالول کی عدالت نے چہارشنبہ کے روز بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی اور دیگر 25لوگوں کو جوا کھیلنے کے ایک معاملے میں دوسال قید کی سزا سنائی ہے۔
قرآن او رگیتا کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ جج نے کہاکہ دونوں مذہبی کتابوں میں جوا کھیلنے کو ممنوع قراردیاگیاہے۔
مذکورہ عدالت نے مزیدکہاکہ ماتر اسمبلی حلقہ رکن اسمبلی کیسر سنہا سولنکی کے اس عمل کو ہلکے میں نہیں لیاجاسکتا ہے کیونکہ سماج کی خدمت کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی اپنی ذمہ داری نبھانے کے بجائے وہ خود جرم میں ملوث پائے گئے ہیں۔
احکامات سناتے ہوئے ایڈیشنل چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ پریم ہنس راج سنگھ نے سزا پانی والے فی کس پر 3000روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیاہے۔ عدالت نے اس ریسورٹ کا لائسنس منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا ہے جہاں سے ملزمین جوا کھیلتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
دستاویزی ثبوت
ایسامانا جارہا ہے کہ استغاثہ نے دستاویزی شواہد‘ سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر کیس کو شک سے بالاتر ثابت کیاہے۔ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ سولنکی او ردیگر 25اپنے مالی فائدے کے لئے جوا کھیل رہے تھے۔
پولیس نے ملزمین کے پاس سے 3.89لاکھ روپئے نقد‘25موبائیل فونیں‘ ایک لیاپ ٹاپ‘ پلاسٹک کوئنس کو ٹوکن کرنسی کے طور پر استعمال کیاجارہا تھا‘ اٹھ چار پہیوں والی گاڑیاں‘ یہاں تک جوا کھیلنے والے کارڈس بھی ضبط کرلئے ہیں۔
سنوائی کے دوران 96شواہد سے جرح کی گئی‘ اور 13دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کئے گئے جس میں ریسورٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شامل تھے۔
ہالول کے شیو راج پور کے قریب جیمیرا ریسورٹ میں جوا کھیلنے کے لئے بڑی پیمانے پر لوگو ں کے اکھٹا ہونے کی اطلاع پنچ محل پولیس کو موصول ہوئی تھی۔ پولیس نے یکم جولائی2021کے روز اس ریسورٹ پر دھاوا کیا اور 26افراد بشمول عورتوں کو جوا کھیلتے ہوئے پکڑلیاتھا۔