عراق میں ایک دن میں کورونا کے 308 نئے کیس

,

   

بغداد 24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت نے ملک میں سب سے پہلا کیس فبروری میں پائے جانے کا اعلان کیا تھا ۔ ہفتے کو ایک دن میں عراق میں 308 نئے کورونا کیس درج ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ عراق میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے اور اس موقع پر کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ ماہ رمضان میں کرفیو کے اوقات میں نرمی دی گئی تھی اور کہا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت کے اعداد و شمار کے بموجب اب تک عراق میں جملہ 4,200 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 152 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ عید کے موقع پر بھی یہاں کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔