عراق میں داعش کے 11جنگجووں کو پھانسی

   

بغداد : عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے ۔ ایک سیکورٹی ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔جیل کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ژنہوا کو بتایا کہ گیارہ مجرموں کو منگل کے روز عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریباً 350 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر ناصریہ کی ناصریہ سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکم نامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں ایک سیکورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ وزارت انصاف کی ٹیم کی نگرانی میں داعش کے 11 جنگجووں کو ناصریہ شہر کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔