عراق میں دولت اسلامیہ کے 5 دہشت گرد ہلاک

   

بغداد ۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مغربی صوبہ انبار میں فوج نے منگل کو فضائی حملے کئے جس میں داعش کے پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔عراقی وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیے گئے جب شام کی سرحد کے قریب شہر القائم سے فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گزر رہا تھا، تب ہی وہاں ایک گاڑی میں موجود دہشت گردوں نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فوج نے فضائی حملے کر کے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا۔