عراق کے وزیرخارجہ کی جواد ظریف سے ملاقات

   

تہران : عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے منگل کو تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔ عراقی وزیرخارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے، جب رواں ماہ کے اختتام پر بغداد میں عراقی میزبانی میں مجوزہ علاقائی سربراہی کانفرنس کی تیاری جاری ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارِنا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی، تاہم سرکاری طور پر اس ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ واضح رہے کہ بغداد سربراہی کانفرنس میں فرانسیسی صدر امانویل ماکروں اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی مدعو ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ عراق سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔