عراق: 4آئی ایس دہشت گرد ہلاک

   

بغداد۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فورسز نے ملک کے مغربی صوبے انبار میں پیر کو دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مرکزی صوبہ صلاح الدین میں ایک پولیس اہلکار اور ایک بچہ مارا گیا۔ صلاح الدین کی صوبائی پولیس کے محمدالبجی نے بتایا کہ ایک دوسرے واقعہ میں بغداد سے280 کلومیٹر شمال میں شہر شرکت کے مشرق میں ایک سیکورٹی چوکی پر ایک مارٹر داغا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک11سالہ اسکولی بچے کی موت ہو گئی۔