عرس شریف تقاریب و عطائے نعمت خلافت

   

وقارآباد۔10 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد شاکرودیگر ذمہ داران کی اطلاع کے بموجب دستگاہ معرفت عارف باللہ عاشق رسول اللہ حضرت شیخ شاہ محمد داؤد قبلہ ملتانی القادری شطاری صحرائیؒ کے 236ویں2روزہ عرس شریف کاآغاز29جمادی الثانی12جنوری بروزجمعہ کو ضلع وقارآباد منڈل دھارورکے موضع گڈہ میدہ گنگارم نزدکوٹ پلی ڈیم روڈ اوریکم رجب13 جنوری بروزہفتہ خانقاہ ملتانیہ نورکالونی وٹے پلی حیدرآباد میںبعد نماز مغرب تقریب عطائے نعمت خلافت، محفل چراغاںوسماع منعقدہوںگی۔جس کی سرپرستی نبیرہ حضرت بندہ نوازؒ وحضرت مسجودالبرقؒ حضرت سید شاہ خلیل اللہ محمد محمدالحسنی الحسینی چشتی نظامی فرمائیںگے اورمہمان خصوصی کی حیثیت سے نبیرہ غوث اعظم حضرت مولاناسیدشاہ رفیع الدین قادری مغربی شرکت کریںگے۔ نگرانی پیر طریقت حضرت العلامہ مولاناحافظ شاہ محمد عبدالحمید ملتانی القادری شطاری چشتی بندہ نوازی نظامی سجادہ نشین بارگاہ شریف کریں گے۔12جنوری بروزجمعہ بعد نمازجمعہ صندل مبارک سے آغازعرس شریف کاآغاز ہوگا۔سجادہ نشین مراسم عرس انجام دیںگے۔بعد ازاںلنگرکااہتمام برائے خاص وعام رہیگا۔یکم رجب13 جنوری بروزہفتہ خانقاہ ملتانیہ نورکالونی وٹے پلی حیدرآباد میںبعد نماز مغرب تقریب عطائے نعمت خلافت، محفل چراغاںوسماع منعقدہوگی۔حضرت العلامہ مولاناحافظ شاہ محمد عبدالحمید ملتانی القادری شطاری چشتی بندہ نوازی نظامی کی جانب سے حضرت سید شاہ خلیل اللہ محمد محمدالحسنی الحسینی چشتی نظامی البرقی کے ہاتھوں جناب محمد افضل الدین اورمولوی حافظ محمد عبد الخالق ملتانی القادری کامل جامعہ نظامیہ کو علمائے کرام ومشائخین عظام کی موجودگی میں نعمت خلافت عطاء کی جائیگی ۔ شہر کے مشہور قوال کلام سنائیںگے۔قبل ازفجرختم قادریہ پرمحافل عرس کااختتام ہوگا۔عوام الناس سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔