عرس شریف

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( راست ) : حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ کا 131 واں عرس شریف 8 ، 9 ، 10 جون کو درگاہ شریف قاضی پورہ شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے ۔ 8 جون کو بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب مزارات پر گل افشانی اور محفل سماع منعقد ہوگی ۔ بعد ازاں مولوی سید حسن محی الدین المعروف خواجہ میاں صاحب سجادہ نشین و متولی حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ و حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ کا وعظ ہوگا ۔ 9 جون کو بعد نماز جمعہ جلسہ قرات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ بعد نماز عصر تا مغرب ، مغرب تا عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 10جون کو بعد نماز فجر تا گیارہ بجے ختم قرآن مجید 11 بجے تا ظہر محفل سماع منعقد ہوگی ۔۔