عرس شریف

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : دو روزہ سالانہ عرس شریف حضرت سید محمد شاہ ولی چشتی قادریؒ یکم اور 2 جون کو بابا نگر ناچارم میں مقرر ہے ۔ جملہ مراسم عرس حضرت شیخ احمد قادری القدیری متولی درگاہ شریف انجام دیں گے ۔ پروگرام کے مطابق یکم ذی قعدہ صندل شریف ، 2 ذی قعدہ جشن چراغاں و محفل سماع ہوگی ۔ جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔

تبدیلی غلاف مبارک
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : پہاڑی شریف حضرت سیدنا بابا شرف الدین قبلہ سہروردیؒ کے مجلس ماہانہ تبدیلی غلاف مبارک یکم جون چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء تبدیلی غلاف مبارک کی رسم انجام دی جائے گی ۔ بعد تبدیلی غلاف مبارک ختم قرآن و قصیدہ بردہ شریف و سلام بحضور خیرالانام ﷺ میں گذرانا جائیگا ۔۔