عرفان اگلے ماہ سے ’’ہندی میڈیم 2‘‘ کی شوٹنگ کریں گے

   

کچھ ہفتے پہلے خبر آئی تھی کہ عرفان خان لندن سے علاج کرواکر ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ اس کی تصدیق ان کے کچھ قریبی لوگوں نے کی تھی۔ اب دوسرے لوگ بھی کھل کر اس بات کو کنفارم کررہے ہیں۔ ان لوگوں میں بھوشن کمار اور دنیش ویجن بھی شامل ہیں۔ دنیش یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اگلے ماہ ہولی کے آس پاس تک ہندی میڈیم 2 پر آفیشیل اعلان بھی ہو جائے گا۔ اس میں عرفان خان لیڈرول میں ہوں گے ہیروئین کے لئے ابھی کسی کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

مونی رائے فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی سیریلس بھی کریں گی
مونی رائے فلموں میں مصروف ہے ان کے پاس ’’برہما استرا‘‘ را‘‘ اور ’’میڈان چائنا‘‘ جیسی فلمیں ہیں حالانکہ فلموں کی مصروفیت کے بعد بھی وہ خود کو ٹی وی سے جڑا ہوا مانتی ہیں اپنی کامیابی کا تمام کریڈٹ وہ ٹی وی انڈسٹری کو دیتی ہیں۔ مونی کہتی ہیں مجھے فخر ہے کہ میں ٹی وی ایکٹریس ہوں میں آج جو کچھ بھی ہوں سب اس کی وجہ سے ہوں، ہاں فلموں کا حصہ بننا دلچسپ ہے لیکن اگر ٹی وی یا ویب پر کچھ دلچسپ آتا ہے تو میں ضرور کروں گی، لیکن میں یہ سب ایک سال بعد ہی کروں گی اگر مجھے ایسا کچھ ملتا ہے جسے میں تین چار ماہ میں کرلے سکتی ہوں تو کروں گی۔