عرفان خان کی موت پر امیت شاہ کا اظہار رنج وغم

,

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عرفان خان کی موت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر امیت شاہ نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ ملک کو ایک بہترین اداکار اور بہترین انسان کا نقصان ہوا ہے۔

ہندوستانی اور غیر ملکی فلموں میں اپنے شاندار اداکاری سے لاکھوں مداح بنانے والے عرفان خان ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں علاج کے دوران اپنی بیماری سے چہارشنبہ کے روز جانبر نہ ہوسکے۔شاہ نے ٹوئٹ کیاکہ”عرفان کی موت کی خبر سن کر مضطرب ہوگیاہوں۔ وہ ایک بے مثال اداکار تھے۔

ان کی اداکاری نے عالمی سطح پر شہریت حاصل کی ہے“

انہوں نے کہاکہ عرفان فلم انڈسٹر ی کا ایک”اثاثہ‘’تھے اور ”ملک ایک بے مثال اداکار اور شاندار انسان سے محروم ہوگیاہے۔ ان کے گھروں اور چاہنے والوں کو میں تعزیت پیش کرتاہوں“۔

بالی ووڈ کے ایک مایہ ناز اداکار خان نے بالی ووڈ کی شاندار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں جس میں ”پیکھو‘سنڈے‘دی لنچ باکس‘ آن‘ مین اٹ ورکر‘ اور گھات شامل ہیں۔

چہارشنبہ کے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا انتقال ہوگیا جس کی تھیٹر کی دنیا سے والہانہ محبت تھی۔

خان نے ”انگریزی میڈیم“ میں آخری مرتبہ اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے‘ جو ہندوستان بھرکے تھیٹروں میں لاک ڈاؤن سے محض ایک روز قبل دیکھائی گئی تھی