عسیرمیں طیارہ گرکر تباہ،تحقیقات کی تفصیلات جاری

   

ریاض : سعودی عرب میں ایوی ایشن انویسٹی گیشن آفس نے عسیر کے علاقے الحریضہ میں ایوی ایشن کلب سے تعلق رکھنے والے HZ-SAL طیارے کے حادثے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اپنے اکاؤنٹ پرایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ گذشتہ جمعہ کو الحدیضہ میں ایوی ایشن کلب کی فضائی پٹی کے قریب سمندر میں 30 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔