نئی دہلی: سپریم کورٹ نے خود ساختہ مذہبی رہنما آسارامباپو کی درخواست جمعہ کو مسترد کر دی، جو ایک نابالغ کی عصمت دری کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر ان کی سزا کو معطل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے راجستھان ہائی کورٹ کے حکم کیخلاف آسارام کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔تاہم بنچ نے انہیں ہائی کورٹ میں نئی عرضی داخل کرنے کی اجازت دی۔بنچ نے کہا کہ اگر ایسی کوئی درخواست آتی ہے تو اس پر غور کیا جائے گا ۔