حیدرآباد18اگسٹ(سیاست نیوز) بلقیس بانو عصمت ریزی و قتل میں ملوث افراد کی رہائی پر خاتون آئی اے ایس شمیتا سبھروال نے شدید رد عمل ظاہر کیا انہوں نے کہا کہ ’ہم خود کو آزاد قوم کہتے ہیں اور ہم بلقیس بانو کے آزاد ماحول میں سانس لینے کے حق کو نہیں چھین سکتے‘۔ مسز سبھروال نے جذبات سے مغلوب ردعمل کا ٹوئیٹ میں اظہار کیا اور کہا کہ وہ بہحیثیت خاتون اور سیول سرویس اس خبر کو پڑھنے کے بعد یقین کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ اس ٹوئیٹ کی مختلف گوشوں سے سراہنا کی جا رہی ہے اور دیگر عہدیداروں کیلئے مثال قرار دیا جا رہاہے کہ حساس معاملہ میں دیگر حکام کو بھی سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مجرموں کی رہائی پر بلقیس بانو کے ردعمل کو بھی شئیر کرکے انکے مطالبہ کی تائید کی ہے۔م