عصمت ریزی کرنے والوں کو ہمیشہ جیل میں رکھنا چاہئے: ہیما مالنی

   

نئی دہلی 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد میں وٹرنری ڈاکٹر کی عصمت ریزی، قتل اور پھر نعش کو جلانے کے واقعہ پر بالی ووڈ اداکارہ و بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خاطیوں کو ہمیشہ جیل میں بند رکھنا چاہئے۔ سماج وادی پارٹی کی رکن راجیہ سبھا جیہ بچن نے کل راجیہ سبھا میں سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔