علاقائی پارٹیوں پر بی جے پی کا دباؤ : ڈی راجہ

   

بھوبنیشور 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجہ نے بی جے پی پر الزام عائد کیاکہ وہ علاقائی پارٹیوں کو اِس کی صف میں شامل ہونے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ زعفرانی پارٹی کی تائید کرنے کے لئے اڈیشہ میں حکمراں بیجو جنتادل پر بھی دباؤ ڈال کر تائید حاصل کی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی دانستہ طور پر تحقیقاتی ایجنسیوں جیسے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور سی بی آئی کو حریف پارٹیوں کے خلاف تحقیقات کرانے کے لئے استعمال کررہی ہے۔ بی جے پی کے دباؤ میں آکر ہی بی جے ڈی نے مرکزی حکومت کی تائید کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی نائب صدر سمیر موہنتی نے اِس الزام کو مسترد کردیا۔