علامہ طاہر القادری سیاست سے سبکدوش

,

   

لاہور۔/14 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شعلہ بیان مقرر علامہ طاہر القادری نے ہفتہ کے دن سیاست چھوڑ دینے اور پاکستان عوامی تحریک پارٹی ( پی اے ٹی ) سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔ 68 سالہ قادری کنیڈا میں رہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ یہ اعلان کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس فیصلہ کے پیچھے کارفرما عوامل کا تذکرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کنیڈا سے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ’’ میں پاکستانی سیاست، سیاسی سرگرمیوں اور پاکستان عوامی تحریک کی صدر نشینی سے استعفی دے رہا ہوں، میں نے تحریک کی قیادت اپنے فرزند کو سونپ دی ہے، اور سارے اختیارات پارٹی کی کونسل کے حوالے کردیئے ہیں۔ ‘‘ علامہ قادری نے 2014 میں پی اے ٹی کے 14ورکروں کی ہلاکت پر انصاف نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔