دوباک میں یوم خواتین کے موقع پر ایم ایل سی فاروق حسین اور دیگر کا خطاب
دوباک /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عالمی یوم خواتین پر دوباک منڈل پرجا پریشد کے دفترمیںبڑے جوش و خروش سے منایا گیا اور کیک کاٹ کر یوم خواتین کی مبارکباد پیش کئے ۔ بعد ازاں اس کے رکن ساز کونسل فاروق حسین کی قیادت میں دوباک منڈل کے ایم پی پی پشپا لتا کشن ریڈی کی موجودگی میں دوباک منڈل کے ایم پی پی نے اپنے ساتھی خواتین نمائندوں کو اعزاز سے نوازا ۔ اس موقع پر فاروق حسین نے خواتین سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست بننے کے بعد خواتین کو کافی اعزاز ملا ہے ۔ خواتین کو ہر میدان میں آگے بڑھانے کیلئے بلا سودی رقم بھی حکومت کی جانب سے دی جارہی ہے ۔ خواتینکو سیاسی میدان میں بھی آگے بڑھانے کیلئے 50 فیصد ریزرویشن دئے جارہے ہیں ۔خواتین اپنے صحت پر خاص خیال رکھیں ۔ اگر گھر کی خاتون کی صحت سلامت رہے گی تب ہی تو گھر کا نظام ٹھیک طور پر چلے گا۔ اس موقع پر میونسپل کونسل میں بھی میونسپل کمشنر گنیش ریڈی نے میونسپل چیرپرسن جی ونیتا بھوم ریڈی ، خاتون کونسلرس کو تہنیت پیش کی ۔ شال پوشی کی ۔ کیک کاٹ کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔ اس پروگرام میں دوباک منڈل کے اطراف و اکناف مواضعات کے خاتون سرپنچ و ایم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی کونسلرس کوآپشن ممبرس نے شرکت کی ۔