علماء و حفاظ نے سینئیر صحافی محمد جاوید علی کی عیادت کی

   

کاماریڈی :یکم ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)زندگی وصحت اللہ کی بڑی نعمت ہے، صحت کے زمانے میں کئے گئے نیک اعمال کا ثواب بیماری کے زمانے میں بھی ملتا رہتا ہے، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک کی اطلاع کے مطابق مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا، حافظ محمد فہیم الدین منیری ،مقصود احمد خان ایڈوکیٹ و دیگر ذمہ داران وکارکنان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی و جمعیۃ علماء کاماریڈی نے محمدجاویدعلی نمائندہ سیاست وفاؤنڈر ممبر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی عیادت کے لئے حیدرآباد میں ملاقات کی، اس موقع پر محمد جاوید علی کی خدمات کو سراہا گیا، نیک تمناؤں اور خوب دعاؤں سے نوازا گیا، اس موقع پر موصوف نے کہا کہ اللہ کا خاص فضل ہوا کہ پھر سے زندگی عطا فرمائی کہ ابھی روبہ صحت ہورہا ہوں، یہ سب میرے لیے مخلص دینی دوستوں کی دعاؤں ہی کی برکت ہے، مزید مکمل صحت یابی کیلئے تمام دوستوں بالخصوص علماء وحفاظ عظام سے دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں۔