علیحدہ علیحدہ واقعات میں 4ہلاکتیں

   

نظام آباد۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علیحد ہ علیحدہ واقعہ میں 4 افراد کی موت واقع ہوگئی ۔یہ واقعہ نظام آباد اور کاماریڈی اضلاع میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایڑپلی منڈل کے جانکم پیٹ میں کل شام اشوک ساگر کے پاس نہرونگر سے تعلق رکھنے والے سمیر ، انس ، کریم بائیک پر بودھن رخ کی طرف جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی آئیچر ویان کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران یہ تیز رفتار کار سے ٹکراتے ہوئے آئیچر ویان کو ٹکرا گئی اس حادثہ میں سمیر ، انس برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں شدید زخمی کریم کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا پولیس ایڑپلی اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ دوسرا واقعہ کاماریڈی ضلع کے جنگم پلی کے حدود قومی شاہراہ 44 پر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے دومکنڈہ کے نکھیل ریڈی اپنے ساتھی سامد کے ساتھ بلٹ پر کاماریڈی سے دومکنڈہ واپس ہورہے تھے کہ جنگم پلی کے پاس سڑک عبور کرنے والے وینکٹی کو ٹکر دی جس پر وینکٹی برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس حادثہ میں نکھیل ریڈی ، سامد بری طرح زخمی ہوگئے تھے زخمی حالت میں انہیں دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا نکھیل ریڈی زخموں سے جانبر نہ ہوسکے پولیس بھکنور اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔