عماد وسیم نے بھی شادی کرلی

   

کراچی ۔26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں سفید کرتا اورسیاہ ویسٹ کوٹ زیب تن کیا۔ آل راؤنڈر کے ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 19اگست کو فاسٹ بولر حسن علی کا ہندوستانی نژاد سامعہ سے دبئی میں نکاح ہوا جس میں کرکٹر شاداب خان اور عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔