عمان میں کورونا کے 811 نئے کیسیس، مجموعی تعداد 9820

   

مسقط30مئی (سیاست ڈاٹ کام ) عمان میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 811 نئے کیسز آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9820 ہوگئی ہے ۔یہ جانکاری وزارت صحت نے دی ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمان کے 315 شہریوں سمیت تمام نئے کیسز کمیونٹی رابطہ کی وجہ سے ہیں۔ بیان کے مطابق ملک میں اب تک 2177 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 40 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔